English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونے کا امکان

القمر

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین کا کرکٹ کیرئیر ختم ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تسمانیہ نے وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹم پین اب کوچ کے طور پر کرکٹ سے منسلک رہنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ ٹم پین گزشتہ برس ٹیکسٹنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد قیادت سے دست بردار ہوگئے تھے۔

فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے