ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 زرداریوں اور بھکاری مافیا کب تک ہمیں روکیں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ زرداریوں اور بھکاری مافیا کب تک ہمیں روکیں گے۔ جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جھوٹی ایف آئی آر میں میرے بڑے بھائی علیم عادل شیخ کو بھی نامزد کیا گیا،قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ و دیگر نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی ،حلیم عادل شیخ و دیگر پر دہشتگردی کی دو ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔بڑے بھائی  کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ان چوروں سے ڈرنے والے نہیں آنے والے انقلاب سے سب کا خاتمہ ہوگا۔ خان صاحب سے ملاقات کے عیوض جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہم نے اقتدار مافیا کا ساتھ دینے کے بجائے اپنی سوچ اور نظریہ کی بات کی۔سندھ میں پی پی کی حکومت ہے ان کی مرضی جو چاہے کریں ہم ڈرنے والے نہیں۔عمران خان کے ساتھ اسلئے ہیں کہ وہ ہماری جنگ لڑ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں