English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

القمر

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 46 سالہ سابق اسٹار کرکٹر کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاونزول میں پیش آیا جہاں اینڈریو سائمنڈز کی کار سڑک سے باہر نکل کر الٹ گئی۔

آسٹریلین پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے پاس ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 46 سالہ ایک شخص سوار تھا، ایمرجنسی پر مامور شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔

دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا، سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے