لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹرک الٹنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کام کے بعد مزدور ٹرک پر سوار ہوکر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہی جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تھا جن کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
