English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

القمر

لاہور: آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2067 مقدمات درج اور2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے