English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاورزلمی کی سری لنکن بورڈ کواسپانسر شپ کی پیشکش

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کردیا۔ جاوید آفریدی نے مشکل وقت سے گزرنے والے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی طرح سری لنکنز بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ ملک کے مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھے۔واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی اورآسٹریلیا ٹیم کا دورہ سری لنکا بھی اس وقت کشمکش کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے