ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں مگر دشمن پر اعتبار نہیں،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران ویانا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم وہ دشمن پر اعتبار نہیں کرتا۔ عالمی میڈیا کے مطابق علی بگیری کانی ’جو کہ چیف جوہری مذاکرات کار بھی ہیں‘ نے تہران میں 26ویں بین الاقوامی تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل نمائش کے حوالے سے کہا کہ ایران ویانا مذاکرات، اس کی تکمیل اور مغربی پابندیوں کے ہٹائے جانے سے متعلق سنجیدہ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران دشمن پر اعتماد نہیں کرتا اور جبری اقدامات کے بل بوتے پر تحفظ کے لیے غیر ملکیوں پر بھروسہ کرنے سے باز رہتا ہے۔ نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ’انقلابی حکمت‘ کا تقاضہ ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلیے اپنی تمام سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں