English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلیفورنیا میں چرچ پرحملہ آور چینی نکلا ‘ تائیوانی شہریوں کو نشانہ بنایا‘ امریکی حکام

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ا مریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ کر نے والا حملہ آور چینی شہری ہے اور اس نے کارروائی کے دوران تائیوانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اتوار کے روز کیے گئے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور کی شناخت 68 سالہ ڈیوڈ چو کے نام سے ہوئی ہے،جو چین نژاد ہے۔ اورنج کاؤنٹی کے شیرف ڈان بارنس کے مطابق حملہ آور کئی سال سے امریکا میں مقیم ہے اور لاس ویگاس کے علاقے میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کرتا ہے۔ کارروائی کے دوران حملہ آور گولہ بارود سے لیس تھا۔ حملہ سیاسی اور نفرت انگیزی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے