ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں ریت کا طوفان

ریاض: سعودی عرب میں ریت کے طوفان کے باعث حدنگاہ محدود ہوگئی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ریت کے طوفان سے دارالحکومت ریاض اور ملک مشرقی علاقے شدید متاثر ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گردو غبار کا طوفان عراق کے صحراؤں سے اٹھا جو کویت سے گزر کر حفر الباطن اور الارطاویہ میں پہنچ گیا۔ طوفان نے سعودی عر ب کے وسطی اورمشرقی علاقوں کو متاثر کیا اور حد نگاہ محدود ہوکر رہ گئی۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیوں کہ دھول مٹی سے سانس کے عارضے کے شکار افراد کے لیے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں