لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔
اس سے قبل شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ اظہرعلی نے ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔
ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اپنایا۔