ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 افغانستان میں بم دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق ، دوسرا زخمی

کابل:افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی شہر کے پولیس ضلع 1 میں نہ پھٹ پانے والے بم کے دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے ہفتہ کے روز ایک پولیس اہلکار سید اسحاق صالح کے حوالے سے بتایا کہ

دھماکہ جنگ کے دوران پھٹنے سے بچ جانیوالے بم کے باعث اس وقت ہوا جب بچے اس سے کھیل رہے تھے۔یہ پچھلے چند دنوں کے دوران گزشتہ جنگوں سے بچ جانیوالے بم کا دوسرا دھماکہ ہے جس میں معصوم بچوں کی جان گئی ہے۔مغربی صوبہ فراہ کے ضلع بالابلاک میں منگل کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں