کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کروڑ 70لاکھ آسٹریلوی شہری ایوان زیریں کی 151 اور سینیٹ کی 78 نشستوں کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ موجودہ وزیراعظم اسکاٹ موریسن لبرل پارٹی کے اہم امیدوار ہیں۔ ان کے مدمقابل لیبر پارٹی کے سیاستدان انتھونی البانیز ہیں۔ انتخابی مہم میں ملکی معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر خاص توجہ دی گئی تھی۔ مبصرین الیکشن میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔