ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خشک سالی‘ ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، 54 دیہات میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صاف پانی کے 63 ٹینکرز سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 13 اپریل سے ہیضے و دیگر امراض کے 3 ہزار 486 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں