ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ ا سکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر) محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دہانی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں،چونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز مینیجڈ انوائرنمنٹ میں نہیں کھیلی جانی، لہذا قومی سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ 21 رکنی ا سکواڈ کو کم کرکے 16 کھلاڑیوں تک محدود کردیا۔ آصف علی، حیدر علی، عثمان قادر اور آصف آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ سعود شکیل سائنوسائٹس سرجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ انجری سے صحت یاب ہونے پر قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی ا سکواڈ یکم جون راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔ انگلش کائونٹی کرکٹ میں مصروف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، حسن علی، شاداب خان اور حارث رئوف بھی مقررہ وقت پر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ چونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، لہذا بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں