ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسین ملک کوسزا سنائے جانے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف آج (بدھ  کو ) سزا سنائی جائیگی۔ گذشتہ روز  وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں  کل  جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال کی گئی۔

مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکیں سنسان  رہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور  بھارتی حکمرانوں  کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں