English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کا گھر میں قتل ، ملزم چند گھنٹے میں گرفتار

القمر

کراچی: ڈیفنس میں سابق ڈائریکٹر لینڈریکارڈ طارق شاہ کو گھر میں قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم ارسلان صابر کو چند گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان قاسم میں سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سابق ڈائریکٹر لینڈریکارڈ طارق شاہ کو پرانے دوست نے قتل کردیا۔ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ ارسلان صابر اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا ہے۔

گھر کے خانسامہ لیاقت علی واقعے کا شاہد ہے، ارسلان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر طارق شاہ کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ملازم نے بیان میں کہا کہ طارق شاہ کو پرانے دوست ارسلان صابر نے بیڈروم میں قتل کیا، طارق شاہ کو ان کے دوست ارسلان نے قتل کیا، ارسلان گھرپرآئے اورکمرے میں جاکر فائرنگ کردی۔خانسامہ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا 2 گولیوں کی آواز سنی، ملزم نے نیچے اکر مجھے گن دکھائی اور کہا دروازہ کھول دیں۔

ملزم کے جاتے ہی ون فائیو پر فون کر کے اورپڑوسیوں کو بتایا۔ایس ایس پی ساو¿تھ اسد رضا نے کہا کہ ملزم ارسلان صابرکو چند گھنٹے میں گرفتارکرلیا، ملزم کو تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، قتل میں ملوث ملزم مقتول کا دوست بھی تھا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے