English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبین سائیکل سوار سینٹیاگو بوئٹراگونے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

القمر

روم (جسارت نیوز)کولمبیا کے سائیکل سوار سینٹیاگو بوئٹراگو نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے پونٹے دی لیگنو سیلاوارون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی پر 168کلو میٹرپر محیط تھا۔22 سالہ کولمبین سائیکل سوارسینٹیاگو بوئٹراگونے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 27منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہالینڈ کے سائیکلسٹ گیجس لیمریز ی نے دوسری جبکہ جمہوریہ چیک کے جان ہیرٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے