English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کائونٹی کرکٹ کا تجربہ ٹیسٹ کرکٹ میں میری مدد کرے گا، حارث رئوف

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیلنے سے انہیں ریڈ بال کرکٹ میں مہارت پیدا کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ وہ مستقبل میں اپنے ملک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔حارث رئوف کو یارکشائر سی سی سی نے اس سیزن میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ لنک اپ کے حصے کے طور پر سائن کیا تھا۔کائونٹی کے لیے کھیلے گئے 4 میچوں میں فاسٹ بولر نے 31.53 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔حارث رئوف نے کہا کہ انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کا بہترین معیار پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن میرے لیے بنیادی مقصد ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا ۔تیز گیند باز وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے سیٹ اپ کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ سے شہرت حاصل کی تھی، چند بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود، وہ ابھی تک کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔حارث رئوف نے مزید کہا کہ ہر کرکٹ کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے