ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

اسکردو: نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ کو اولڈ ینگ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ اولڈ ینگ گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ،خاندانی ذرائع کے مطابق علی رضا سدپارہ کی تدفین اولڈ ینگ قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ 1986سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔ علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں