ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: مچھلی بازار میں دھماکے سے 4افراد ہلاک‘ 30زخمی

یمن کے شہر عدن کی مچھلی مارکیٹ میں دھماکے کی شدت کے باعث گاڑی بُری طرح تباہ ہوگئی ہے

عدن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے شہر عدن کے مچھلی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 30زائد زخمی ہوگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بم کوڑے دان میں نصب کیا گیا تھا۔ بندرگاہی شہر عدن کی پولیس نے بتایا کہ واقعے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب طبی ادارے ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عدن میں واقع اس کے اسپتال میں 50 زخمی مریض آئے، جن میں سے 5کی موت ہو چکی ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں