English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سراج الحق کی اپیل پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج ہوگا

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے رحمانہ اضافہ اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ قائدین جماعت ریلیوں اور مظاہروں سے خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجود حکومت نے وعدوں اور دعوئوں کے باوجود وہی کام کر دیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافہ عوام کو جیتے جی مارنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے