نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں خام تیل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھارت میں حیرت انگیز طور پر قیمت میں کمی آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے حال ہی میں خوردنی تیل کی برآمد بحال کی ہے،جس کے بعد بھارت میں سرسوں، سویا بین، مونگ پھلی، پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
