شکارپور(نمائندہ جسارت)پی ڈی ایم کا مطلب پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہے، دیہاڑی دار غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے جینا مشکل بن چکا ہے، حافظ نصر اللہ عزیز چنا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے حالیہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر کڑی دھوپ میں احتجاجی ریلی مظاہرہ کیاگیا ،احتجاجی ریلی فرقانیہ ہال سے لکھیدر گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصر اللہ عزیز چنا، عبدالرحمن ، عبدالسمیع بھٹی، مولانا صبغت اللہ بروہی، ایڈووکیٹ علی اصغر پھوڑاوردیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصر اللہ عزیز چنا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پچھلی حکومت کی مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ایک ہی دن میں 30 روپے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر منہگائی کا بم گرایا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جماعت اسلامی ایک واحد امید ہے جو ملک میں چہرہ نہیں نظام تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
