لاہور: پاکستان کے پندرہ کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کے لیے بینکاک پہنچ گئے، پرو اسنوکر کی جانب سے پاکستان بھر کے اسنوکر کلبوں کے مقابلوں کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کےلیے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
پاکستان کے پندرہ کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کےلیے بینکارک پہنچ گئے، ٹیم میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف، سابق جونئیر عالمی چیمپیئن نسیم اختر اور منیجر شعیب عارف شامل ہیں۔
پرو اسنوکر کی جانب سے پاکستان بھر کے اسنوکر کلبوں میں مقابلوں کے بعد پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں سابق عالمی چیمپئن حمد آصف ، سابق جونئیر عالمی چیمپئن نسیم اختر سمیت اسجد اقبال ، حمزہ اکبر ، حارث طاہر، محمد شہباز، احسن جاوید، مبشر رضا، عمر خان، اظہر خان، مانی میمن اور عمر میمن شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی رائل بنکاک اسپورٹس کلب میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔
ٹیم منیجر شعیب عارف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تھائی لینڈ میں کیو اسکول کی جانب سے کھیل کر یہ کھلاڑی برطانیہ میں پروفیشنل سرکٹ میں بھی کوالیفائی کریں گے۔
شعیب عارف کا کہنا تھا کہ ان تمام کھلاڑیوں کو ابھی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے سپانسر کیا جارہا ہے لیکن مستقبل میں حکومت اور دیگر سپانسرز کو بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے تعاون کرنا چاہئیے۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post پاکستان کے 15 کیوئسٹ پروفیشنل سرکٹ میں کھیلنے کیلئے بینکاک پہنچ گئے appeared first on شفقنا اردو نیوز.
