ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے مقامی عازمین حج کے قیام کے لیے 3پیکیج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی عازمین حج کی کی رابطہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ساعد جہنی نے بتایا کہ اندرون ملک سے فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ رہائشی پیکیج میں منیٰ ٹاورز میں قیام، جدید سہولیات سے آراستہ رہایشی خیمے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ مقامی اور غیرملکی حجاج کرام کو وزارت حج کے فراہم کردہ طریقہ کار اور معیار کے مطابق کھانا مہیا جائے گا۔مقامی عازمین کیلیے آیندہ ہفتے رجسٹریشن شروع ہوسکتی ہے