ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی ‘ سعادت پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اسلامی تحریکوں کا اجلاس

استنبول(صباح نیوز) ترکی کی سعادت پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں کے اجلاس میں اسلامی دنیا کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر کشمیر اورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل کو بین الا قوامی سطح پر اجا گر نے پر اتفاق کیاگیا۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کے مطابق ترکی کی سعادت پارٹی کے صدرتامل کرم اللہ اوغلو نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں اسلامی تحریکوں کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس تقریب میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ، ڈاکٹر غلام نبی فائی ، راجا خالد محمود ،ڈاکٹرولیدرسول اور ڈاکٹر ندیم چودھری پر مشتمل کشمیری وفد نے بھی شرکت کی ۔ عبدالرشید ترابی نے بتایا کہ اس موقع پر امت مسلمہ کے 2 اہم مسائل کشمیر اورفلسطین کو بین الا قوامی سطح پر اجا گر نے پر اتفاق کیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں