چنیوٹ سے قیصر علی بھٹی
لیگی ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی پنجاب حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں۔ شکوہ کرتے ہیں قیادت کی جانب سے کئے گئے وعدے وفاء نہ ہوسکے۔ لیگی ایم پی اے نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چنیوٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔
فیصل آباد روڈ لاہور روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ لیگی قیادت نے وعدہ کیا تھا چنیوٹ کے روڈز ون وے کیے جائیں گئے نہ ہوسکے۔ مولانا الیاس چنیوٹی نے پنجاب حکومت کو تحریری خط بجھوا دیا۔ حکومت نے اگر ایک ارب کی گرانٹ جاری نہ کی تو پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔