ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی زخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے، ڈاکٹرعطاءالرحمن

چمن: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاءالرحمان نے کہاکہ حکومت صوبائی دارالحکومت پر توجہ دیں شہر میں ٹریفک صفائی بجلی اور گیس مسائل کی وجہ سے روزانہ عوام احتجاج پر ہوتے ہیں ملازمین سے لیکر ہرطبقہ احتجاج پرہیں سٹریٹ لائیٹ نام کی رہ گئی ہے شہر میں ڈکیتی روزکامعمول بن گئے پینے کا صاف پانی نہیں عوام ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر ہے مناسب پارکنگ وٹریفک کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے

کوئٹہ شہر میں بھی دس سے سولہ گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔مہنگائی کیساتھ مصنوعی مہنگائی زخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے کوئی پوچھنے والانہیں حکومت وانتظامیہ غائب یا صرف بیانات کی حدتک موجود ہے جو لمحہ فکریہ ہے کوئٹہ سے ہونے والے منتخب نمائندے تو سوشل میڈیا سے بھی غائب ہیں عوام نے تلاش گمشدہ کے اشتہارات سوشل میڈیاپر جاری کردیے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چمن پھاٹک میں نوجوانوں کے وفد بعدازاں علاقے کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی شہر کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کی ہر سطح پر کوشش کر رہی ہے۔

حکومت منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو لاکھوں کی آبادی شہریوں کے مسائل پر توجہ دینا چاہیے مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے تعلیم وصحت کے ادارے تباہ ہوئے ہیں نہ کوئی معیارنہ کوئی ڈیوٹی اورنہ ہی کوئی انصاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسائل کی دلدل میں گھرے کوئٹہ کے شہریوں کو جماعت اسلامی مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے عوام نے سب کو آزما لیا جماعت اسلامی پر اعتما دکرکے مسائل کاچھٹکاراحاصل کیا جاسکتاہے ۔

جمہوریت کے فقدان ،بدترین دھاندلی وہر طرف بدعنوانی،شفاف الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا انتخابات وسیاست سے اعتما داُٹھتا جارہا ہے ۔سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام ،مسائل کے حل ،آمریت کا راستہ روکھنے کیلئے حقیقی جمہوری دیانت دار سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں