ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے جایا گیا، یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو دو لاکھ بچوں کو زبردستی اٹھا کر روس لے گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو اغوا کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے وطن سے دور کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا۔ تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دیں گے کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جا سکتا، اس کے عوام خود سپردگی نہیں کریں گے اور یوکرینی بچے قابضین کی جائیداد نہیں بنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں