ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے، آٹا ڈیلر ایسو سی ایشن

نوشہرہ: آٹا ڈیلر ایسو سی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر اکرم شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

خیبر کتونخواہ کا خزانہ دھرنے اور احتجاج کے نام پر لوٹایا جا رہے ہے کوئی پوچھنے والا نہیں خیبر پختونخواہ حکومت کا خزانہ قومی امانت ہے کسی کا شیر مادر نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف عمران خان ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا رونا رو کر آئے روز احتجاج اور دھرنے کر رہے ہیں۔

تو دوسری طرف ان کی پارٹی تحریک انصاف کا خیبر پختونخواہ حکومت میں بیٹھے ایم پی ایز اور وزیر و مشیر بھاری تنخواہیں اور مزید دیگر مراعات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ایم اے ایز، ایم پی ایز اور سینئٹرز اپنی تنخواہیں اور مراعات لینے سے انکار کرتے ہوئے وہی تمام رقم رضا کارانہ طور پر قومی خزانے میں جمع کرائیں تا کہ پاکستان بیرونی قرضوں کی بوجھ سے آزاد ہو سکے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت بری طرح ناکام ہو گئی اس لئے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کا نفاذ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں