اسلام آباد: وفا قی وزےر برائے مذہبی امو ر و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکو ر نے کہاہے کہ ہم حج اخراجات ساڑھے نولاکھ سے کم کر کے چھ لاکھ64ہزار پر لے آئے ہیں ۔حج پرکا بےنہ نے ڈےڑھ لا کھ سبسڈی کی منظوری دی،لو گ کہتے ہےں کہ یہ ناجائز ہے، حج کے لئے کیا سبسڈی جا ئز ہے؟
مولوی میں ہوں ،مفتی مےں ہوںاور مذہبی حوالے سے علما ءما ہر ہےں اور مسئلے ہمیں وہ لو گ بتاتے ہیں جو سود خور ہیںاور خود سود کھا تے ہےں ،وہ کہتے ہےں کہ یہ سبسڈی حج کے حوا لے سے جا ئز ہے ےا نا جا ئز ہے، ےہ سبسڈی تو رسول ﷺ نے دی تھی، انہوں نے اپنے زمانے میں حاجیوں کی مدد کی تھی،یہ ثابت ہے انہوں نے قربانیوں کے حوالہ سے مدد کی تھی۔
حج میں مدد کے حوالہ سے قران مےں بھی حکم آیا ہے یہ اچھا عمل ہے اور برا عمل نہیں ہے۔ہمیں سود کے پیسوں سے نہیں بلکہ حلال پیسوں سے سبسڈی ملی ہے، جو لو گ سرکا ری طور پر حج پرجا رہے ہیں ان کو ےہ سبسڈی مل رہی ہے۔ان خےا لا ت کا اظہا ر مفتی عبدالشکو ر نے سرکاری ٹی وی سے انٹر ےو مےں کےا ۔مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ جو لوگ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے زریعہ حج کرنے جارہے ہیں وہ زیادہ پیسے لگانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ عاشقانہ عبادت ہے اور ہم کسی کو زیادہ پیسے خرچ کرنے سے نہیں روک سکتے۔پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو میں نے ساڑھے نو لاکھ اور ساڑھے 10لاکھ روپے میں بھی حج کرانے کی اجازت دی ہے جبکہ عوام کے لئے سستے پیکیج دینے کا بھی کہا ہے۔
ہم نے مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے قریب زیادہ سے زیادہ حاجیوں کے لئے رہائش کا بندوبست کیا ہے، حاجیوں کے لئے اچھی گاڑیاں فراہم کریں گے، تھری اسٹار ہوٹل سے کم درجہ کی بلڈنگ کو ہم نے قبول بھی نہیں کیا ہے۔ اس مرتبہ 32000سرکا ری سکےم کے تحت او رتقرےبا َ48000سے زیادہ غیر سرکا ری سکےم کے تحت لو گ حج پر جائیںگے اورروڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت 6جو ن کی رات حج کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ روانہ ہو گی اور میں خود حاجیوں کو رخصت کروں گا ۔