ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا۔ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ پی ٹی آئی والے آج بھی اسمبلی میں آنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن گزشتہ 4سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟

عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں، 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا، ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے جبکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی لیکن ہم اقتدار میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی اسمبلی میں آنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن گزشتہ 4 سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟ عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا اور پیسپ پراجیکٹ ہماری گزشتہ حکومت نے شروع کیا، سیورج لائن ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس لیے پہلے اکھاڑی گئی سڑک کی بحالی کی بعد دوسری پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹریفک کا مستقل حل تلاش کریں گے، برسات کے بعد کھدائی کا کام شروع کیا جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تعمیر سے شہریوں کو دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں پناہ لے رکھی ہے اور عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی اس پر افسوس ہے۔ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مفت بر ہیں اور ان کے ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں ہوتے ہیں، جلد بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بچہ بچہ ملکی دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں