ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم، وزارت داخلہ اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے درخواست گزار کو وزیراعظم کانام فریق کے طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ اتنی لمبی درخواست ہوتی ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی۔ 

درخواست گزار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کا معاملہ دو رکنی بنچ کے پاس ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ اس درخواست کو بھی دو رکنی بنچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ سراسر مفاد عامہ کا ہے، استدعا ہے عدالت آئینی طور پر جائزہ لے، اور اگر کو میکنزم کے بغیر قیمتوں میں رد و بدل کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کو واپس۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں