ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی  کپتان کے ایل راہول انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ایل راہول انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے، جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ روزہ ٹی 20 سیریز میں رشب پنٹ کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان کے ایل راہول تربیتی سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی 5روزہ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے سینئر کرکٹر روہت شرما، ویرات کوہلی اور جسپرت بمبرا کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا،

اسی لیے ٹیم کی سربراہی رشب پنٹ کو سونپی گئی ہے جب کہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راہول کے ساتھ ساتھ اسپنر کلدیپ یادو بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں