ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

لاہور: ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں