افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع سپن بولدک کے پولیس سربراہ مولوی محمد ہاشم محمود نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع سپن بولدک میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جنگ کے دوران رہ جانے والے دھماکہ خیزمواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور 5سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔