ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کلگام کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ بھارتی فورسز نے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کلگام اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ علاقے کا محاصرہ بھی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں مئی میں 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں