ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آخری میچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات 

ملتان:ملتان میں جاری پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آخری میچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی گئی اور تیسرے ون ڈے کےلئے 7 ہزار سے زائد اہلکار و افسران کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا تھا کہ شائقین کرکٹ کی رہنمائی اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1100 وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیئے ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تین کنٹرول رومز اور 350 سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی جارتی رہی ۔

 راؤ سردار علی  کا کہنا تھا کہ ملتان پولیس شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں ہر ممکن معاونت فراہم کر تی رہی ،خواتین اور بچوں کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں