ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کولگام میں دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کے نام پر فوجی آپریشن جاری

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بدھ کو مسلسل دوسرے روز ، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائی جاری رکھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگل کو ضلع کے علاقے مشی پورہ میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔

علاقے میں رات بھر کی خاموشی کے بعد فوجیوں نے آج صبح ایک بار پھر فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

The post  کولگام میں دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کے نام پر فوجی آپریشن جاری appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں