مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسپیکر کے اختیارات آڈرینس کے ذریعے ختم کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے اختیارات سلب کر دیئے گئے ہیں، اسپیکر کے اختیارات آڈرینس کے ذریعے ختم کیئے گئے ہیں، اسپیکر کی ضد کی وجہ سے یہ سب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ، محمد خان بھٹی محکمہ قانون کے ماتحت ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم ، پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو دوبارہ محکمہ قانون کا اسپیشل انسٹیٹیوٹ بنا دیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کا گزیٹ نوٹفیکشن جاری کردیا گیا،
اسمبلی بلڈنگ اجلاس کے لیے محفوظ نہیں رہی، کابینہ نے گورنر کو لکھا کہ اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخواست کیا جائے۔ عطا اللہ تارڑ کہا کہ گورنر نے کل تین آرڈیننس جاری کئے، پنجاب اسمبلی کے تمام امور وزارت قانون کے انڈر آ گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی طلبی اور اختتام کا اختیار سیکرٹری اسمبلی سے لیکر سیکرٹری قانون کو دینے کا آرڈئننس آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی استحقاق ایکٹ کو ختم کر کے اسپیکر سے افسران کو سزائیں دینے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے، صحافیوں کو سزائیں دینے کا اسپیکر کو حاصل قانونی حق بھی ختم کردیا ہے، آئین نے گورنر کو حق دیا ہے کہ جب چاہیں جہاں چاہیں اسمبلی اجلاس بلا سکتے ۔
