ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نئے مالی سال  کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی۔

حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے کیونکہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں  پیدا کی  ہیں، متوازن، ٹیکس فری اورترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں