ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چار سا لہ حکومت میں صرف مافیاز کی جیبیں بھری گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں۔

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےرہنمافواد چوہدری کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پہ چلایا گیا اور وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا اور غریب کرنے کے لئے استعمال ہوا۔ معاشی تباہی اور کشمیر فروشی کے لئے استعمال ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا پٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت مہنگا کیا،سوچی سمجھی سازشی حکمتِ عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں