English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا ایم کیو ایم کورنگی لانڈھی کی سیٹ برقرار رکھ سکے گی؟

القمر

ایم کیو ایم پاکستان نے نے انتہائی کانٹے دار اور عصاب شکن مقابلے کے بعدد کراچی میں‌ قومی اسمبلی کے
حلقہ 240 کورنگی لانڈھی کی نشست جیسے تیسے جیت تو لی ہے لیکن اب بڑا سوال یہ ہے کہ آیا وہ اسے
برقرار رکھ سکے گی؟

ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر نے 10683 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی اور ان کے قریب ترین حریف
تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز رہے جنہوں‌ نے 10618 ووٹ‌ حاصل کیے یعنی صرف 65 ووٹوں
کا فرق ہے. ٹی پی ایل نے نتائج تسلیم نہیں‌ کیے ہیں اور معاملہ عدالت تک پہنچ سکتا ہے.

بات یہ ہے کہ ایک تو ووٹرز کا ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر یعنی ڈبل فگر میں‌ بھی داخل نہیں ہوا اور پھر
ایم کیو ایم کے تین دھڑے انتخاب لڑ رہے تھے ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوئے جس کا فائدہ تحریک لبیک
کو پہنچا.

ضمنی انتخاب کا نتیجہ اور ووٹنگ ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں‌ کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ الگ الگ
کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے یہ تو ضمنی انتخاب تھا عام انتخابات میں تو ٹرن آوٹ بہت زیادہ ہوتا ہے.
اس انتخاب میں سب سے بڑی اور فکر کرنے والی بات یہ ہے کہ کراچی میں بھی انتہائی پسندی مزید بڑھی ہے
مزہبی جماعت کو اتنے ووٹ ملنا پالیسی سازوں اور شہر کے کرتا دھرتاؤں کے لیے لمحہ فکریہ ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے