English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد پر بھی جرائم پیشہ عناصر کا راج، گاڑیاں چوری اور اغوا کے واقعات

القمر

پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی چوروں‌ اور دیگر جرائم پیشہ افراد نے پنجے
گاڑ لیے ہیں. جون کے پہلے 15 دنوں میں متعدد شہری چور ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی
دارالحکومت میں جون کے 15 دنوں میں شہری 146 موٹر سائیکل، 36 گاڑیوں سے محروم، 32 افراد اغواء ہوئے
ہیں.

10 روز گذر جانے کے باوجود پولیس 25 سالہ قاسم اعوان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر پائی ہے۔ قاسم اعوان کو ایف 9 پارک
میں ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ شہری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے