اسلام آباد:ادارہ شماریات نے ایک سال میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،سبزی سمیت دیگر خورد نوش کی اشیاء میں بے پناہ اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پیاز 135، ڈیزل 132اورٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے،ایک سال میں لہسن 57.72 ، چکن 51 اور چپل 52 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81، خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا،چنے کی دال 5.29 ، بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 12.10، آلو 6.89، پکی ہوئی دال 5.90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریا ت کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 36 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے،مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی۔

