English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مارکیٹس 9 بجے شادی ہالز 10:30 بجے بند کرنے کا حکم

القمر

سندھ حکومت نے مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے آج سے مارکیٹیں اور بازار رات9بجے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالز اور تقریبات رات 10:30بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےمارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں آج سے مارکیٹیں اوت بازار رات9 بجے ، شادی ہالز اور تقریبات رات 10:30بجے بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ریسٹورنٹس ،کیفے اور کافی شاپس رات11بجے بند ہوں گے۔
سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے سبب نئے اوقات کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ایک ماہ کیلئے کیاگیا، نئے کاروباری اوقات کار کا اطلاق آج سےہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کےتحت کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کا حکم جاری کیا ، کاروباری اوقات کار محدود کرنےکا فیصلہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔
میڈیکل اسٹورز ،پیٹرول ،سی این جی پمپس پراطلاق نہیں ہوگا بیکریز، ملک شاپس بھی کھلی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے