فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 19000 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔
حج سے قبل فلائٹ آپریشن کے دوسرے مرحلے کے تحت براہ راست جدہ کے لئے پروازیں شروع ہوگئی ہیں 2 ہزار عازمین نے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔
مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مدینہ منورہ میں 8 دن قیام مکمل کرنے والے 6 ہزار سے زائد عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے ۔ 16 جون سے براہ راست جدہ کے لئے شروع ہونے والی پروازوں کے ذریعے دو ہزار سے زائد عازمینِ مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں ۔ جمعہ کو مزید پانچ پروازوں کے ذریعے 17 سو عازمینِ حج جدہ ایئرپورٹ پہنچے۔
نجی حج اسکیم کے تحت 2 سو عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ 275 افراد پر مشتمل طبی عملہ ، معاونین اور مذہبی امور کے اہلکار مکہ مکرمہ ،مدینہ اورجدہ میں انتظامی امور میں مصروف ہیں۔

