ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولٹن مارکیٹ اور صدر بم دھماکوں کے مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرکے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق ایس ار اے، ایک ایم کیو ایم لندن اور ایک لیاری گینگ وار سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم سندھو دیش ریولیش ارمی کے ملزمان سرمد علی اور ثنا ریل کی پٹری پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کا صدر اور بولٹن مارکیٹ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی قوی شبہ ہے۔
ملزمان یونیورسٹی کالج کے طالب علموں کو علیحدگی پسند تنظیم کا لٹریچر پڑھنے پر راغب کرتے
ملزمان سوشل میڈیا پر بھی پاکستان مخالف پروپگنڈا کرتے اور ملزمان ریکی بھی کرتے تھے۔
ملزمان نے لاڑکانہ میں سرکاری افسر کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
گرفتار شدگان میں نعیم عرف ماما، سرمد علی عرف سرور، ثنااللہ عرف ثنا اور سید محمد عارف شامل ہیں۔ ملزم نعیم دو ملزمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں گولیمار ندی میں پھینک دی تھی۔
ملزم سید محمد عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم شاہ فیصل سیکٹر کا ممبر ہے اور ایسٹ پولیس کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برامد کرے مزید تفتیس کا اغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں