English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کولمبو: سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا میچ 19 جون، چوتھا میچ 21 جون جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا، سیریز کے آخری تین ون ڈے کولمبو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کینگروز نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 26 رنز سے ہرا کر سیریز1-1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے