اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں،سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی پالیسیاں ہیں، عمران خان کی بچھائی کو گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا،جلد عوام کو خوشخبری بھی سنائیں گے۔
